اسلام آباد،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے ملاقات کی۔
امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے شاہد خاقان عباسی سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اعزاز چوہدری نے اپنی سفارتی ذمہ داری کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود سے بھی ملاقات کی۔