Sep 09, 2017 06:32 pm
views : 1185
Location : PAF Base Mushaf
Sargodha- PM Shahid Khaqan Abbasi visits PAF Base Mushaf
سرگودھا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مصحف بیس سرگودھا کا دورہ،ترجمان پاکستان ایئرفورس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مصحف بیس سرگودھا کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو قدرتی آفات سے نمٹنے اورامدادی کاموں پر پاک فضائیہ کی خدمات،
تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی پاک فضائیہ کی خدمات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان ایئرفورس کے وطن کے دفاع کے لیے بہترین کردار کو سراہا۔
ترجمان پاکستان ایئرفورس کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا
کہ فضائی حدود کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردارقابل تعریف ہے اور پاک
فضائیہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔