Sep 10, 2017 02:28 pm
views : 571
Location : Astana, Kazakhstan
Astana- President Mamnoon Hussain Addresses
آستانہ،صدر مملکت کا او آئی سی سائنس کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب
صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ انسانیت بے بسی کے عالم میں کسی مسیحا
کی منتظر ہے،مسلم دنیا کی ترقی و خوشحالی، آنے والی نسلوں کے لیے ضروری
ہے،پاکستان اس معاملے میں تمام تر ذمے داریاں اداکرے گا،نیک کام میں
برادراسلامی ممالک، اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون پرشکرگزارہیں۔
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں او آئی سی سائنس کانفرنس کی افتتاحی
نشست سے خطاب میں صدر ممنون حسین نے کہاکہ کئی صدیوں سےمسلم دنیا علمی
معاملے میں قابل ذکر توجہ نہیں دے سکی،دکھ ہوتاہے کہ ہم دنیا سے بہت پیچھے
رہ گئے ہیں،اسلامی دنیا کا سیاسی، سماجی، اقتصادی اور سائنس کے شعبے میں
ترقی کرنا ضروری ہے ، جبکہ عمرانی علوم میں بھی تحقیق ضروری ہے،تا کہ مسلم
دنیا سماجی اقتصادی شعبے میں خود کفالت حاصل کرے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کوم سیٹس کے تحقیقی منصوبے ایک حد تک کامیاب ہوئے
ہیں، نئے منصوبے کے تحت خلائی سائنس،فلکیات،آبی حیات پر توجہ دی جائے گی،
توانائی کی پیداوار،زرعی ٹیکنالوجی پر بھی توجہ دی جائے گی۔
صدرمملکت ممنون حسین نے مزیدکہا کہ کانفرنس میں کئے جانے والے فیصلوں پر
عملدرآمد سے مسلم دنیا کامیاب رہے گی ،کانفرنس میں شریک قائدین کے جذبے سے
واضح ہے کہ کانفرنس کامیاب رہے گی۔