لاہور، ا ینٹوں کے بھٹوں میں ماحول دوست اورموثرسرمایہ کاری پر مشتمل ٹیکنالوجی بہت جلد متعارف کرائی جائے گی،وزیر تحفظ ماحول
صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول
پنجاب کی جانب سے ا ینٹوں کے بھٹوں میں ماحول دوست اورموثرسرمایہ کاری پر
مشتمل ٹیکنالوجی بہت جلد متعارف کرائی جائے گی،اس ضمن میں محکمہ آل پاکستان
کلنز اونرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے حکومت پنجاب اور محکمہ
بھٹہ مالکا ن کو ہر ممکن ٹیکنیکل اور مالی معاونت فراہم کرے گا تاکہ ہر
صورت فضا ء میں کاربن ڈائی آکسائیڈکے اخراج کو روکا جا سکے۔
صوبائی وزیر نے چیمبر آف کامرس میں محکمہ تحفظ ماحول اور وفاقی محکمہ تحفط
ماحول کے باہمی اشتراک سے اینٹوں کے بھٹوں کو نیپالی طرز کے زگ زیگ بھٹوں
پر منتقل کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئیکہاکہ ممبر آل
بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن حاجی اسلام کے رائیونڈ روڈ پر قائم کردہ ماڈل بھٹے
کے کامیاب نتائج کی صورت میں موجود تمام بھٹوں کو نیپالی ٹیکنالوجی پر
منتقل کر دیا جائے گا،اس سلسلے میں پنجاب کی بھٹہ ایسوسی ایشنز کے ساتھ
مسلسل مشاورت کا عمل جاری رہا اور آج مثبت نتائج ہمارے سامنے ہیں کہ تمام
بھٹہ مالکان اس بات پر رضامند ہو ئے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نا
گزیر ہے ۔
اس موقع پرڈائریکٹر تحفظ ماحول پنجاب نسیم الرحمان شاہ ، صدرآل پاکستان
بھٹہ ایسوسی ایشن شعیب خان نیازی ، حاجی اسلام ،چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر
آف کامرس مسز تہمینہ ،جاوید اقبالاور جنوبی پنجاب سے آل پاکستان بھٹہ
ایسوسی ایشن کے تمام اعلیٰ عہدداران موجود تھے۔