Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 10, 2017 02:59 pm views : 690

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Meeting with 35-Members Delegation of Elected Representatives of Local Bodies From PTI
  • Urdu

کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر اور پاکستان تحریک انصاف کے وفد کے مابین مشاورتی اجلاس

گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں جبکہ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مضبوط اپوزیشن کی موجودگی ضروری ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے وفد کے ساتھ مشاورتی اجلاسک میں کہا کہ مشاورت کا سلسلہ صوبہ کے مسائل حل سامنے لانے اور ان کے حل کے لئے شروع کیا گیا ہے، متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر سیاسی جماعت کے لئے کھلے ہوئے ہیں، گورنر سندھ کہا کہ وفاقی حکومت ملک کے ہر علاقہ کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کر رہی ہے اور لیاری ایکسپریس ،گرین لائن اور کے فور وفاقی حکومت کے اسی وژن کا حصہ ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آمدو رفت کی بہتر سہولیات کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہیں، آٹھ سال سے تعطل کا شکار لیاری ایکسپریس اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ گرین لائن منصوبہ شہریوں کو آمدو رفت کی جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا۔
گورنر ہاؤس میں منعقد ہ اجلاس کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی کراچی میں 50 ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جبکہ کراچی پیکج کے 25 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کے بعد یہ رقم بڑھ کر 75 ارب روپے ہو گئی ہے اور پاکستان نے کسی دوسرے شہر میں وفاقی حکومت اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام نہیں کروارہی، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور معاشی ترقی کے لئے خصوصاً صنعتی علاقوں کے انفرا اسٹرکچر کا بہتر ہونا ضروری ہے اس لئے کراچی پیکج میں صنعتی علاقوں کے انفرا اسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پیکج میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے نجی شعبہ پر مشتمل اسٹیئرنگ کمیٹی اس کی نگرانی کرے گی اور کراچی پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی فرد یا ادارے کے حوالے نہیں کئے جائیں گے،گورنر سندھ نے کہا کہ یہ فنڈز گورنر ہاؤس کے تحت مینجمینٹ یونٹ کے ذریعہ خرچ کئے جائیں گیجبکہ امن و امان کے قیام کے بعد ترقیاتی شعبہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وفد کی قیادت پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی کر رہے تھے، اجلاس کے دوران کراچی کے شہریوں کے مسائل ،ان کے حل کے لئے اقدامات،کراچی پیکج کے ترقیاتی منصوبوں ،ان پر عملدرآمد اور اس ضمن میں شفافیت کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے منصوبوں کے لئے ترجیحات مقرر کی جائیں کیونکہ فراہمی و نکاسی آب،سالڈ ویسٹ مینجمینٹ،اور ٹرانسپورٹ کراچی کے شہریوں کے سب سے اہم مسائل ہیں۔فردوس شمیم نقوی اور دیگر اراکین نے مشاورت کے سلسلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ایک دوسرے کے قریب آنے میں مدد ملے گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved