کراچی،گذشتہ روزہاکس بے کے ساحل پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
کراچی میں سمندر میں ڈوبنے والے11افراد کی نماز جنازہ اد ا کردی گئی، نماز
جنازہ باب السلام مسجد سیکٹر الیون میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی
تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، نماز جنازہ میں میئر
کراچی وسیم اختر، پی ٹی آئی عارف علوی اور مفتی نعیم سمیت دیگر رہنما شریک
ہوئے،نماز جنازہ کے بعد میتوں کو مقامی قبرستان محمد شاہ میں سپرد خاک کر
دیا گیا۔
اس موقع پرمیئر کراچی وسیم اختر نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ 27 کلو میٹر کی ساحلی پٹی شہری انتظامیہ کے پاس ہے، 27
کلومیٹر ساحلی پٹی کی نگرانی کے لیے46 لائف گارڈز ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ میئر کراچی نے کہاعوام سے شکوہ کیا کہ دفعہ 144 کے
باوجود عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کرتی ، وزارت داخلہ تہواروں پر
گھڑ سوار پولیس اہلکار تعینات کرے ۔
میئر کراچی نے مزیدکہاکہ پولیس کا کام سمندر کی سمت جانے والی سڑکیں بلاک
کرنا نہیں ہے،اداروں کو فعال کرنا ہوگا عوام کے پاس تفریح کے مواقع کم ہیں
تاہم سمندر جانیوالی سڑک کو بند کرنے کے بجائے عوام کو سمندر میں جانے سے
روکنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزساحل سمندر پر پکنک مناتے ہوئے ایک خاندان کے 13
افراد سمندر کی بے رحم لہروں کا نشانہ بن گئے تھے جن کی میتیں صبح پوسٹ
مارٹم کے بعدلواحقین کے حوالے کر دی گئیں تھیں، جاں بحق ہونے والے 13افراد
میں 4 بھائی بھی شامل تھے۔