اسلام آباد،عوامی مرکز میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی،فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف
اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکز میں لگنے والی آگ دوبارہ بھڑک
اٹھی ہے،عمارت میں قائم وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کا ریکارڈ جل چکا ہے جبکہ
آگ کی وجہ سے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والے دو نوجوان جاں بحق
ہوگئے۔
ریڈزون میں واقع عوامی مرکز میں صبحآگ بھڑکی تھی، جس پر فائر بریگیڈ کی سات
گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے کا دعویٰ کیا تھا ،
کولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔
عمارت میں موجود آگ بجھانے والے آلات بھی زائدالمیعاد نکلے،آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق آ گ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جسنے گراؤنڈ فلورپرواقع
وفاقی محتسب کے دفتر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ لگنے سے وفاقی محتسب
آفس کا ریکارڈ بھی متاثرہواہے جبکہ پارکنگ میں موجود 2 گاڑیوں کو بھی نقصان
پہنچا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگانے والے دونوں
نوجوان دوران علا ج چل بسے،دونوں نوجوان عوامی مرکز میں قائم نجی کال سینٹر
میں ملازمت کرتے تھے،ذرائع کے مطابق ایمرجنسی راستہ موجود تھا لیکن
نوجوانوں نے گھبراہٹ میں چھلانگ لگائی،جان بچانے کے لیے کودنے والے دونوں
نوجوان بعد ازاں دوران علاج چل بسے۔