Sep 11, 2017 01:47 pm
views : 571
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 109 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،109 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 109 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 41291 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر252کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 87 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،150کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔