کراچی ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے انہتر ویں یوم وفات کے موقع پروزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کی مزارقائد پر حاضری
قائد اعظم کی برسی کے موقع پر گورنرسندھ محمدزبیر اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزارقائدپر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا انہتر واں یوم وفات ملک بھر میں
نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، قائداعظم کے یوم وفات پر گورنر
اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر سہیل انورسیال،
جام شورو اور دیگر وزرا بھی موجود تھے،گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ
سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ
محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے معاشی ترقی بہت اہم ہے
اورپاکستان بابائے قوم کے خواب پر پورا اترے گا، گورنر سندھ نے کہا کہ
قائداعظم کے اصولوں پر عمل کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے
اورآج کا دن ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے ،آج بابائے قوم کی برسی ہے یہاں
حاضری دینا ہم سب کا فرض ہے ، محمد زبیر کا کہنا تھا کہ قائد کے خوا ب کو
شرمندہ تعبیر کرنا ہے اورملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اتحاد و اتفاق
ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کیاصولوں پر عمل کرکے
ملک کوامن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں،اللہ ہمیں اتنی ہمت اور طاقت دے کہ جس
طرح قائد اعظم نے سوچا تھا پاکستان کو ویسا ہی بنائیں کہ رنگ و نسل سے تعلق
رکھنے والے ملک میں امن کے ساتھ رہ سکیں۔