Sep 11, 2017 03:11 pm
views : 618
Location : PCB Headquarter
Lahore- Full Dress Rehearsal for World 11
لاہور،ورلڈ الیون کی لاہور آمد کے موقع پر فل ڈریس ریہرسل
دورہ ورلڈ الیون کے دوران کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک پہنچانے کی فل
ڈریس ریہرسل کی گئی،جس میں پولیس، رینجرز، ایلیٹ فورس،ڈولفن فورس اور
ریسکیونے حصہ لیا،اس کے علاوہ حساس ادارے کے اہلکاربھی اس فل ڈریس ریہرسل
میں شریک تھے۔
سیریز کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور میچوں
کے موقع پر 10 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار ٹیم کے روٹ اور اسٹیڈیم کے گرد و
نواح میں تعینات ہوں گے۔
واضح رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا پیغام لے کر ورلڈ الیون ٹیم
پاکستان پہنچ گئی ہے،رات دو بجے کے بعد مہمان ٹیم کے جہاز نے علامہ اقبال
انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو انٹر نیشنل کرکٹرز کو پاکستان میں
کھیلتا دیکھنے کے خواہاں شائقین کا انتظار ختم ہو گیا،ایئر پو رٹ پر پی سی
بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد سخت سکیورٹی
حصار میں کھلاڑیوں کو ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔