Sep 11, 2017 03:57 pm
views : 670
Location : Heathrow Airport
London- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
لندن،17 ستمبر کو عوام گھروں سے نکلے گی اور ڈاکوؤں کو شکست دے گی،عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کے پی کے حکومت نے پنجاب حکومت
کے مقابلے میں پانچ گنا غربت کم کی ہےجبکہ تیس سال تک خیبر پختونخوا میں
ھکومت کرنے والوں نے پیسہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
بزنس مین انیل مسرت کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے بعد پاکستان واپسی کے
موقع پر ہیتھرو ائرپورٹ پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ کے پی کے میں تیس سال
تک حکومت کرنے والی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی کارکردگی واضح
ہے،کے پی کے حکومت نے پنجاب کے مقابلے میں غربت میں پانچ گنا کمی کی ہے
جبکہ صحت کے نظام کے ساتھت تعلیم کے نظام کو بھی بہتر کیا ہے اور اداروں کو
مضبوط کیا ہے۔
میر شکیل الرحمٰن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میر
شکیل خود کہتے ہیں کہ انکا مقصد صحافت نہیں بلکہ پیسہ بنانا ہے،اگر چہ ملک
کا سب سے بڑا مجرم بھی ہو اور وہ شکیل الرحمٰن کو پیسہ دے تو وہ اس کا کام
کریگا۔
عمران خان نے مزید کہاکہ مریم نواز اپنی الیکشن مہم کے لئے سرکاری مشینری
استعمال کر رہی ہے تاہم ان سب کے باوجود قوم کو جلد ان ظالموں سے نجات مل
جائیگی،اتوار کو دنیا دیکھے گی کہ عوام گھروں سے نکلے گی اور ڈاکوؤں کو
شکست دے گی۔