Sep 11, 2017 05:09 pm
views : 610
Location : Embassy of Myanmar, London
London- Protest For Rohingya Muslims
لندن،برمی سفارتخانے کے سامنے ہزاروں افراد کا روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
لندن میں میانمار کے سفارت خانے کے سامنے ہزاروں افراد نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
مظاہرین میں برطانیہ اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں سمیت
پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ خواتین، بچوں،بزرگوں اور
نوجوانوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شامل تھی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر برمی مسلمانوں کی
حمایت میں نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی
گئی۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا میں
مسلمانوں کا قتل عام رکوایا جائے اورانھیں بنیادی انسانی حقوق دیئے جائیں۔
مظاہرین نے اسلامی ممالک کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ اسلامی سربراہی
کانفرنس کا انعقاد کرکے تمام اسلامک ممالک میانمار سے سفارتی بائیکاٹ کرکے
دبائو بڑھائیں اور مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔