کوئٹہ،پاکستان ورکرز کنفڈریشن کی جانب سے برما کے مسلمانوں کے حق میں احتجاج
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پاکستان ورکر کنفیڈریشن کے ورکرز نے برما کے حق
میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی
۔مظاہرے میں شر یک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرزاٹھا رکھے تھے
جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین نے برمی حکومت کے خلاف شدید نعرے
بازی کی ۔مظاہرین نے مظاہرے کے دوران برما سمیت اسرائیل اور کشمیر کے حق
میں بھی نعرے بازی کی ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دنیا میں مظلموں پر ظلم بند کیا جائے، برما کے
مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے ۔ پاکستان میں امن کو بحال کیا جائے۔
مظاہرین نے احتجاج میں امریکی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔