Sep 11, 2017 07:29 pm
views : 681
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 274 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 274پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیرکو مارکیٹ میں غیر
معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 274پوائنٹس کی
کمی کے بعد41126 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر351کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 88کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،240کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔