Sep 12, 2017 01:09 pm
views : 626
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 222 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،222 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 222 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 41349 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر246کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 120 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،116کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔