Sep 12, 2017 02:55 pm
views : 522
Location : Pakistan Coast Guard Headquarter
Karachi- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal Media Talk
کراچی ، مظبوط ملک ہی مظبوط معیشیت کی ضمانت ہے، احسن اقبال
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چند سقراط اور بقراط بیرونی اشاروں پر
عوام میں سی پیک کے حوالےسے غلط فہمیاں پھیلانا بند کریں کیونکہ ان کے
منفی تبصرے سے پاکستان چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر
داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک دشمن سمندری راستے استعمال کرتے ہیں
لہذا ضروری ہے کہ ہم اپنی سمندری حدود کی حفاظت کریں اور دنیا اب بدل چکی
ہے، ہم جیو اکنامک میں داخل ہو چکے ہیں جہاں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کا
دارومدار معیشیت پر ہے، مظبوط ملک ہی مظبوط معیشیت کی ضمانت ہے، اسمگلنگ
بہت بڑا ناسور ہے اور سمندری راستوں سے اسمگلنگ کی روک تھام کی جارہی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ ہمیں کسی تنازع کی طرف لے
جائے، ہماری توجہ اقتصادی ترقی اور سی پیک سے ہٹ جائے لہذا ہمیں قومی مفاد
کو برقرار رکھتے ہوئے امن کو فروغ دینا ہے، ہمارا مقصد ہے کہ پاکستان کو
ایشین ٹائگر بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کل بھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت میں ہے، سول حکومت اور
عسکری ادارے مل کر مقدمہ لڑرہے ہیں، یہ ثبوت ہے کہ ہمسایہ ملک ہمارے ملک
میں تخریب کاری کرکے سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔