گوجرانوالہ،آزادی کپ، پہلوانوں نے بھی ٹکٹ حاصل کرلیے،میچ دیکھنے کے لئے لاہور روانہ
پاکستان اور ورلڈ الیون کے دوران ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی معرکہ کو دیکھنے
کے لیے گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے بھی ٹکٹ حاصل کرلیے،روایتی لباس میں
ملبوس پہلوان کرکٹ کا دنگل دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم کے لئے روانہ ہو
گئے۔
روائیتی پگڑیاں پہنے اور اور گرج اٹھائے یہ ہیں گوجرانوالہ کے پہلوان جو آج
لاہور میں سجنے والے کرکٹ کے بڑے مقابلے کو دیکھنے کیلیے سج دھج کر قذافی
اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئے۔
پہلوانوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹکٹ خریدنے کیلیے دو دن لاہور جاتے رہے مشکل سے
ٹکٹ ملا اور اب خوش ہیں میچ دیکھنے لاہور جا رہے ہیں، لائن لگی ہوئی تھی
ٹکٹ نہیں مل رہا تھا پھر ہم نے پہلوانی انداز دکھایا اور لوگوں کو آگے
پیچھے کر کے ٹکٹ خریدا ۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر وہ بہت خوش
ہیں اور آج کرکٹ کو سپورٹ کرنے لاہور جارہے ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ ہی
جیتے گا۔