Sep 12, 2017 04:58 pm
views : 656
Location : Different Areas
Quetta- Shutter Down Strikes in City
کوئٹہ ، جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے امیر کے اغواء کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال
جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے امیرمولانا علی محمد ابوتراب اور ان کے بیٹے
سمیت 4 افراد کے اغواء کے خلاف آج کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی
ہے ۔ ہڑتال سیاسی و مزہبی جماعتوں کی کال پر کی جارہی ہے۔
شہر میں شٹرڈاون ہڑتال کے دوران تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز
بندہیں۔عوامی نیشنل پارٹی،جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن و دیگر جماعتوں نے
شٹرڈاون ہڑتال کی بھر پور حمایت کی ہے ۔
واضح رہے کہ جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے امیر مولانا ابو تراب،ان کے بیٹے
،پرسنل سیکرٹری اور سرکاری گارڈ کو نامعلوم افراد نے جمعہ کے روز ائیرپورٹ
روڈ سے اغوا کیا تھا ۔مولانا ابو تراب کوئٹہ سے کراچی جانے کیلئے اپنے
مدرسے سے ائیر پورٹ کیلئے نکلے تھے جہا ں ان کو اغواء کر لیا گیا۔