Sep 12, 2017 05:03 pm
views : 647
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- DIG Operation Lahore Media Talk
لاہور،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ آزادی کپ کے موقع
پر لاہور پولیس نے تمام ایجنسیز کے ساتھ ملکرسیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے جس
کے لئے ضلعی حکومت، آرمی ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے
ساتھ ملکرکام کر رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانالاہور
پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ورلڈ الیون ٹیم اور کھلاڑیوں کی حفاظت لاہور
پولیس کی اولین ترجیح ہے میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کے لئے لبرٹی
جام شیریں پارک،ایف سی پارک میں پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں اور اس موقع
پرشٹل سر وس بھی مہیا کی گئی ہے جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے قزافی
اسٹیڈیم روڈا ور فیروز پور روڈ کی جانب سے انٹری رکھی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کو چار درجوں ریڈ، یلو، بلیو،
گرین میں تقسیم کیا گیا ہے،کوئک رسپانس فورس ، رینجرزاور پاک فوج کے دستے
سیکیورٹی کےفرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور مختلف
قسم کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیاجا رہاہے۔