کراچی،آل سندھ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا پانچ سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف شدید احتجاج
آل سندھ ٹیچرزایسوسی ایشن کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں صوبہ سندھ کے سرکاری اسکولوں سے تعلق
رکھنے والے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے
مطالبات درج تھے،مظاہرین کا کہناہے کہ عدالت میں انکے حق میں فیصلہ آچکا ہے
جبکہ سندھ حکومت اب بھی انکی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بہانے کر رہی
ہے،اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تووزیر اعلیٰ ہاؤس جا سکتے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے آل سندھ ٹیچرز
ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدرملک محمدنے کہا پانچ سال قبل ہمیں محکمہ
تعلیم میں بھرتی کیا گیا تھا اگر ہماری تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو وزیر
اعلیٰ ہاؤس تک جا سکتے ہیں۔
مظاہرے میں شریک خاتون غزالہ نے کہا کہ سابق وزیر تعلیم سمیت تمام افسران
کو عدالت نے کلین شیٹ دے دی ہے ہم اب عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک رل رہے
ہیں۔
مظاہرے میں شریک ایک اور شخص عبدالقیوم جتوئی نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ
سال سے بہانے بازی سے کام لے رہی ہے،اسکروٹنی کے باوجود بھی ہماری تنخواہیں
جاری نہیں کی جا رہیں۔