Sep 12, 2017 07:17 pm
views : 628
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 152 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 152 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 152 پوائنٹس کے اضافے
کے بعد41279 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 136 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،189 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔