پشاور،شہریوں کی بڑی مشکل آسان،ٹریفک پولیس کی جانب سے لائسنس وین سروس متعارف
پشاور والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ،اب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے
کیلئے دفاترکے چکر لگانے نہیں پڑیں گے,ٹریفک پولیس پشاور نے شہریوں کی
سہولت کیلئے لائسنس وین سروس شروع کردی ہے۔
شہری مخصوص پوائنٹ پر کھڑے لائسنس وین سے بیس منٹ کے اندر لائسنس حاصل کرسکیں گے۔
ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کے مطابق لائسنس وین سروس سے شہریوں کا قیمتی
وقت بچے گا جبکہ جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس کے آنلائن سسٹم کا بھی آغاز کردیا
جائے گا۔
اس سلسے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی
ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے کہا کہ سروس سے شہریوں کو آسانی ہوگی اور ان کا
قیمتی وقت بھی ضائع نہیں ہوگا۔
ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ لائسنس وین کو روازنہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص پوائنٹس پر بھیجا جائے گا۔
ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے آن لائن سسٹم کا بھی آغاز کردیاجائے گا ۔