Sep 13, 2017 01:24 pm
views : 628
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 596 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،596 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 596 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 41875 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر291 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 205 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،66کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔