Sep 13, 2017 04:09 pm
views : 462
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد ، حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف برادران اور فیملی ملوث ہے،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف برادران اور فیملی ملوث ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپر یم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کے کیس میں
عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، ہمیں کیس میں پارٹی بنایا گیا ہے، اس حوالے سے
رات کو نوٹس ملا تو سیدھا لندن سے پہنچا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کیس میں شریف بردران اورفیملی ملوث ہے،
عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی جب کہ نیب
نے کہا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکا کیس کھولیں گے۔
انہوں نےکہا کہ قوم کے لیے خوشخبری ہے حدیبیہ کا کیس لگ گیا ہے۔700 ملین کا
فراڈ ہے جو شریف خاندان نے کیا ہے۔ خوش آئند بات ہے کہ والیوم10 کے جواب
آنا شروع ہوگئے ہیں۔ چند دنوں میں دیگر ملکوں سے بھی نوازشریف کے اثاثے
ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نیب نے کورٹ کےسامنے 7دن میں حدیبیہ پیپر ملز کا
کیس کھولنے کا کہا۔ اگر نیب کام نہیں کرتی تویہ توہین عدالت ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں
دے سکتی جب کہ نیب نے کہا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس کھولیں گے۔