Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 13, 2017 05:04 pm views : 600

Location : Turkey/ Ankara

Ankara- Foreign Minister Khawaja Muhammad Asif meets Turkish Leadership
  • Urdu

انقرہ ،ترکی کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

انقرہ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف ایک روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچے تھے جہاں انہوں نے ترک صدر طیب اردگان، وزیراعظم بن علی یلدرم اور اپنے ترک ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں افغانستان اور مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم اور باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کے دوران ترک وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہئیے جب کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے ترکی پاکستان کی تجویزکی حمایت کرتا ہے۔ ترک وزیراعظم نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا۔
واضح رہے امریکی صدر کی جنوبی ایشیا کی لیے پالیسی بیان میں پاکستان پر دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے کے الزام کے بعد وزیرخارجہ خواجہ آصف نے احتجاجاً دورہ امریکا منسوخ کرتے ہوئے ایران اور چین کا دورہ کر کے اپنے دوست ممالک کو اعتماد میں لیا اور اسی سلسلے میں وہ اب ترکی میں موجود ہیں جب کہ وہ روس جا کر وہاں کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved