Sep 13, 2017 05:26 pm
views : 654
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 1030 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 1030 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 1030
پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 42310 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 252 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،87 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔