Sep 13, 2017 05:19 pm
views : 665
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- DG Rangers Sindh chairs High Level Meeting regarding Moharram
کراچی ،ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت اجلاس
کراچی میں واقع سندھ رینجرزہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل
محمد سعید کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اہل تشیع علماء کے وفد ،
اعلیٰ پو لیس اور رینجرز افسران نے شر کت کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاقی
اورصوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور
ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔اس سلسلے میں ڈجی جی
رینجرز نے علماء کے وفد کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور امن وامان کے
قیام کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
علماء کے وفد نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام
کی آمد کے پیش نظر کئے جانے والے سیکیورٹی اقدامات کو سراہاتے ہو ئے مروجہ
وقوانین کی پاسداری میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔