Sep 13, 2017 07:43 pm
views : 560
Location : Hazrat Abdullah Shah Ghazi Shrine
Karachi- 2nd Day Hazrat Abdullah Shah Ghazi 1287th Urs
کراچی،صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کا دوسرا روز
صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی تقریبات آج دوسرے روزبھی
جاری ہیں ، ملک بھر بالخصوص سندھ صوبہ سندھ سے بڈی تعداد میں زائرین حضرت
عبداللہ شاہ غازی کے مزارپر پہنچ ہیں جبکہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے
سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سندھ دھرتی کے عظیم بزرگ صوفی شاعر اور تاریخ دان حضرت عبداللہ شاہ غازی کے
بارہ سوستاسی ویں عرس کا آج دوسرا روز ہے،حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزارپر
ملک بھر سے ہزاروں زائرین کی آمد جاری ہے، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت
انتظامات کئے گئے ہیں۔
سیکیورٹی کویقینی بنانے کے لئے پولیس رینجرز اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ
فرائض سرانجام سے رہے ہیں جبکہ مزار کے اطراف سینتیس کیمرے لگائے گئے ہیں
اور تین سو پولیس اہلکارڈیوٹی پرمعمورہیں، فول پروف سیکیورٹی کیلئے پولیس
اہلکاروں کے درمیان بھی اسپیشل کوڈ رکھاگیا ہے۔
عرس کی تین روزہ تقریبات کے دوران مزار کے احاطے میں عقیدت مندوں اورزائرین
کی جانب سے نذر و نیاز اورلنگر کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مزار کے خدمت
گار غلام رسول نے کہا کہانکے صدقے سے اللہ سے جو بھی مانگے ملتا ہے، جبکہ
سیکیورٹی کے معاملات بہترین ہیں،پولیس، رینجرزاور دیگر اداروں کی جانب سے
سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایک شہری پیر وسیم الدین سمیع سلطانی نے کہاکہ اللہ والوں کے وسیلے سے اللہ
سب کچھ عطا کرتا ہے،عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے کوئی خالی نہیں جاتا۔