کراچی،لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج
کے ایم سی کے زیر انتظام چلنے والے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں کی
جانب سے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،کراچی پریس کلب
کے باہر کیے جانے والے مظاہرے کے شرکا ء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز
اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے شدید
نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں پانچ سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے لیکن ابھی تک
ہمیں مستقل نہیں کی جا رہا اور پانچ سالوں سے اب تک ہماری تنخواہوں میں بھی
اضافہ نہیں کیا گیا۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں
شریک ڈاکٹر ہمیرا نے کہا کہ ہر سال ہمیں مستقل کرنے کا کہا جاتا ہے لیکن
کیا نہیں جاتا جبکہ ہماری تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
ڈاکٹر فرح نے کہا ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں تاہم ہمیں
مستقل نہیں کا جاتا، ہم میئر ڈپٹی میئر تک کے پاس گئے لیکن وہ بھی اختیارات
کا بہانہ کرکے ٹال دیتے ہیں۔
لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کی پیرا میڈیکل اسٹاف طاہرہ نے کہا کہ ہم سے کام
تو لیا جاتا ہے لیکن نہ تو ہماری تنخواہیں بڑھائی جاتی ہیں اور نہ ہی ہمیں
کسی قسم کا کوئی الاؤنس دیا جاتا ہے۔