Sep 14, 2017 02:29 pm
views : 530
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 55 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،55 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس55 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 42366 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر319 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،140کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔