Sep 14, 2017 03:46 pm
views : 525
Location : Civil Secretariat
Lahore- Health Minister Khawaja Salman Chairs Meeting
لاہور،وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس ہوا۔
سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ
دی گئی کہ رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی کے 116کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس میں
سے 89 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ لاہور میں 25 راولپنڈی میں 12 ،
گوجرانوالہ میں 10 اور فیصل آباد میں 6 مریض رپورٹ ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن
خواجہ سلمان رفیقنے کہا کہ وہ ماہرین کے ہمراہ آئندہ ہفتے کے دوران صورتحال
کا جائزہ لینے کے لیے خود گوجرانوالہ اور راولپنڈی جائیں گے۔ اور اسلام
آباد کے حکام کے ساتھ بھی ڈینگی کی روک تھام بارے میٹنگ کریں گے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈینگی کی افزائش کے حوالے سے ستمبر کا مہینہ
بہت اہم ہے تمام محکمے انسداد ڈینگی کے اقدامات بارے پر عملدرآمد کو
یقینی بنائیں،صوبائی اور ضلعی سطح پر ڈینگی کنٹرول کے ایس او پیز کے اقدامات میں کوئی گیپ
نہیں چاہیے، اس وقت موثر اقدامات کا فائدہ پورے ڈینگی سیزن میں ہوگا
اور بیماری قابو میں رہے گی۔
صوبائی وزیر برائے پرائری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ
راولپنڈی کنٹونمنٹ میں منتخب وائس چیئرمینوں اور میئر راولپنڈی سے رابطہ
کرکے کمیونٹی کو ڈینگی اقدامات میں زیادہ سے زیادہ شریک کیا جائے جبکہ چیف
سیکرٹری نے کہا کہ ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر حضرات محکموں کی کارکردگی بارے
رپورٹ دیں اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو فوری طور پر اْس کی نشاندہی کی
جائے،اْنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ محکموں نے یہ ذمہ
داری ہر صورت اْٹھانی ہے۔