اسلام آباد،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور نیب کے نئے چیئرمین کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نیب کے نئے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سیبات چیت کی گئی۔
نیب کے موجودہ چیئرمین نومبر کے آخر میں ریٹائر ہو جائیں گے، اپوزیشن لیڈر
سید خورشید شاہ کے مطابق، ان کی اور وزیر اعظم کی ملاقات میں نئے چیئرمین
کی تقرری کے معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور اس عزم کا
اظہار کیا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری قانونی دائرہء کار میں رہتے ہوئے کی
جائے گی۔