Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 14, 2017 06:28 pm views : 820

Location : Sheikh Zayed Islamic Center

Karachi- Annual Quran Conference In Sheikh Zayed Islamic Center
  • Urdu

کراچی،شیخ زاید اسلامک سینٹر میں سالانہ قرآن کانفرنس کا انعقاد

شیخ زاید اسلامک سینٹر میں طالبعلموں کی جانب سے سالانہ قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں طلباء کی کثیر تعداد اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امت مسلمہ کے زوال کی ایک اہم وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری کو قرار دیا مقررین نے کہا کہ غیر مسلم اقوام قرآن پاک پر عمل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلمانوں کی مشکلات کا حل بھی قرآن حکیم میں ہی موجود ہیں۔
ْقرآنی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قرآن کریم میں قیامت تک کے تمام معاملات درج ہیں، انسان کی تمام مشکلات کا حل وجود ہیجبکہ دور اور زندگی کے ہر شعبے میں قرآن سے بڑھ کر کوئی رہنما نہیں ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد بہت ضروری ہے،آج کی نوجوان نسل زندگی کے ہر شعبے میں قرآن سے رہنمائی حاصل کرکے کامیاب زندگی گزار سکتی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی اسکالر عمیر صدیقی نے کہا کہ اس پر فتن اور مایوسی کے دور میں جب ہمارے نوجوان اپنے زوال کی وجہ اسلامی تعلیمات اور کامیابی مغربی طرز زندگی کو سمجھتے ہوں ایسے میں اس طرح کی کانفرنسز کاہونا بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے نوجوان نسل اپنی دینی تعلیمات سے صحیح طرح سے روشناس ہو سکے۔
شیخ زاید اسلامک سینٹر کے طالب علم ثاقب صدیق نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم اور نبی کریم ﷺ کی نگاہ عنایت ہے کہ قرآن کانفرنس منعقد کی گئی،ہماری جونوان نسل کا رجحان قرآن کی بجائے دیگر سرگرمیوں کی طرف بڑھ رہا ہے ایسے میں ہماری کوشش ہے قرآن اور نبی کریم ﷺ کی محبت کو عام کریں اور وطن عزیز کو خوشیوں کا گہوارہ بنائیں۔
ڈائریکٹر شیخ زائد اسلامک سینٹر ڈاکٹرعابدہ پروین نے کہاکہ قرآن کریم میں زندگی کے تمام اصول بتا دیے گئے ہیں جب تک قرآن پاک پر عمل نہیں کریں گے کامیاب نہیں ہو سکتے جبکہ طلبا کی جانب سے قرآن کانفرنس کا انعقا قابل ستائش ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved