Sep 14, 2017 07:03 pm
views : 520
Location : Sindh Secretariat
Karachi- CM Sindh Chairs Meeting Regard Polio
کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لئے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقدہوا۔
اجلاس میں ایم این اے ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر
میندھرو، میئر کراچی وسیم اختر، سیکریٹری صحت، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری
خزانہ، تمام ڈویڑن کمشنرز، پولیو کے صوبائی کوآرڈینیٹر فیاض جتوئی، تمام
ڈپٹی کمشنرز، یونیسیف، ڈبلیو ایچ او کے گروپ لیڈرز اور دیگر شریک ہوئے۔
انسداد پولیو پروگرام کے صوبائی خو آرڈینیٹرفیاض جتوئی نے وزیر اعلیٰ کو
صوبہ سندھ میں پولیوکی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے
بریفنگ دی۔
فیاض جتوئی نے کہاکہ کراچی میں ایک کیس جنوری 2016 جو کئی مہینوں کے بعد
ظاہر ہوجبکہ اس بچے کے والدین نے پولیو ویکسین لینے سے انکار کیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ میں بار بار پولیو کے خاتمے پر اجلاس
اس لیے کرتا ہوں کہ یہ میری کمٹمنٹ ہے جبکہ کراچی میں ایک کیس ظاہر ہونے پر
افسوس ہوا۔
فیاض جتوئی نے کہاکہ ضلع شرقی میں 12561 بچوں کے والدین نے بچوں کو پولیو
ویکسین کرانے سے انکار کیا، جب کہ 30610 مس ہوگئے،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں3539
بچوں کے والدین نے انکار کیا اور 8433 مس ہیں جبکہ ضلع غربی 5484 نے انکار
کیا اور 22017 باقی رہ گئے۔