Sep 14, 2017 09:06 pm
views : 625
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Foreign Office Weekly Briefing
اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار بریفنگ
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند اپنے
خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کروا رہے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی
ایک 12 صفحات پر مشتمل رپورٹ بھی پیش کی ہیجبکہ مقبوضہ کشمیر میں بہت سے
صحافیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، پاکستان نے کشمیر میں ہونے والے مظالم کا
معاملہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ اٹھایا ہے اور اس معاملے کو اٹھایا
جاتا رہے گا جبکہ کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دلیری سے بھارتی بربریت و مظالم
کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ
خواجہ آصف نے حال ہی میں چین ، ایران اور ترکی کے کامیاب دورے کئے ہیں اور
پاکستان نے علاقائی سیاست اور سلامتی ایشوز پر اپنا موقف بھرپور انداز میں
پہنچایا ہے۔ وزیر خارجہ کادورہ حالیہ پیش ہائے رفت کے تناظر میں علاقائی
ممالک کے ساتھ مشاورت اور تازہ ترین صورتحال کے جائزے کے حوالے سے تھا۔
انہوں نے کہاکہ دوروں کے دوران تمام جانب سے کئی نکات پر اتفاق پایا گیا ہے
جیسا کہ افغانستان میں امن علاقے کے استحکام کے لئے اہم ہے اور افغان
مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہےِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت
زیادہ کردار ادا کیا ہے اور انسانی اور مالی لحاظ سے بے پناہ قربانیاں دی
ہیں۔
نفیس زکریا نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 60 ہزار سے
زائد جانوں کی قربانیاں دیں، پاکستان کی افغانستان سے متعلق کوششوں کو
سراہا گیا، پاکستان کی قربانیوں کو تینوں ممالک نے تسلیم کیا۔