Sep 15, 2017 12:47 pm
views : 697
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 47 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،47 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس47پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 42731 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر313 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے145 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،153کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔