Sep 15, 2017 01:12 pm
views : 624
Location : Civil Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs video link meeting regarding Mines
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے سول
سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا ۔اجلاس میں سالٹ رینج میں مقامی کوئلے سے
بجلی کا کارخانہ لگانے کے حوالے سے جرمنی کے ماہرین کی رپورٹ کا تفصیلی
جائزہ لیاگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہا
سالٹ رینج میں مقامی کوئلے سے بجلی کاکارخانہ لگانے کے حوالے سے جامع سٹڈی
مرتب کی جائے۔مقامی کوئلے کی کوالٹی کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔
اس موقع پر پنجاب بھر میں مقامی کوئلے سے چھوٹے کول پاورپلانٹس لگانے پر
پابندی کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے مقامی کوئلے سے چھوٹے کول پاور
پلانٹس لگانے کی پابندی کے فیصلے کی منظوری دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہاچھوٹے کول پاورپلانٹس لگانے پر
پابندی کا فیصلہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے پیش نظر کیاگیاہے۔آئندہ
پنجاب میں 600میگا واٹ کی پیداواری گنجائش سے زیادہ کول پاورپلانٹس لگیں
گے۔نئے پلانٹس کے لئے سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہاکانوں کی کارپوریٹ لیزنگ کے عمل
کو متعارف کرایاجائے۔اس ضمن میں موثر ماڈل اپنا کر اس پر عملدرآمد کیاجائے۔
جرمنی کے ماہرین نے سالٹ رینج میں کوئلے کے وسائل کے تخمینہ جات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی ماڈل ٹاؤن جبکہ صوبائی وزراء چوہدری شیر علی
خان،شیخ علاؤالدین،چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اورمتعلقہ
حکام اورجرمنی کے ماہرین نے سول سیکرٹریٹ سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں
شرکت کی۔