Sep 15, 2017 02:29 pm
views : 731
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد ، دیکھیں گے حدیبیہ پیپرزملزپرنیب ایمانداری سے ریفرنس دائرکرتی ہے یا نہیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت
تمام مقدمات نکلے اور نیب اس میں حیلے بہانےسے کام لے رہی تھی، دیکھیں گے
حدیبیہ پیپرزملزپرنیب ایمانداری سے ریفرنس دائرکرتی ہے یا نہیں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا
تھا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ حدیبیہ کیس تمام جرائم کی ماں ہے، حدیبیہ
پیپرزملزکیس شریف خاندان کے لیے مہلک ثابت ہوگا،تابوت کے ساتھ ثبوت بھی
نکلیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی اور بڑے بڑے ٹائیکون
شامل ہیں، ایل این جی کے معاملے پرقطرجارہا ہوں،اصل دستاویزات لے کرآؤں
گا اور ثابت کروں گا کہ ایل این جی اسکینڈل میں شاہدخاقان عباسی پارٹنرہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے مزید کہا کہ حدیبیہ پیپرزملز کیس میں
اللہ ہمارے ساتھ ہے ، شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔