Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 15, 2017 04:52 pm views : 699

Location : Civil Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Security Arrangements
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس سے خطاب

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس سے خطاب کیا۔
صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ،ورلڈ الیون کے دورہ لاہور اور این اے 120کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائز ہ لیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہا صوبے میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔امن عامہ کی فضاء کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے۔ورلڈ الیون کے دورہ لاہور کے حوالے سے سکیورٹی اوردیگر انتظامات شاندار رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہا ورلڈ الیون اورپاکستان الیون کے مابین آخری میچ کے لئے پہلے سے بڑھ کر انتظامات کیے جائیں۔صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مجھے خوشی ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان ،پولیس اورانتظامیہ نے دن رات محنت کی ہے۔
اجلاس کے موقع پرلاہور میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا این اے120کے ضمنی الیکشن کے دوران پرامن اورپرسکون فضاء کو یقینی بنانا آپ کی اولین ذمہ داری ہے۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنانا ہوگا۔جہاں خلاف ورزی ہوئی اس علاقے کا ایس پی ،ڈی ایس پی ،اے ایس پی اورمتعلقہ انسپکٹر ذمہ دار ہوں گے۔اسلحہ کی نمائش کی مکمل ممانعت ہوگی۔
محمد شہباز شر یف نے کہا پنجاب حکومت ضمنی ا لیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔الیکشن جیتنے کی خوشی میں ہوا ئی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پہلے سے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔میں جیت کی خوشی میں فائرنگ کا واقعہ برداشت نہیں کروں گا۔ہوائی فائرنگ کرنے و الوں کے خلاف قانون بلاامتیاز حرکت میں آئے گا۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاپرامن ماحول میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے۔اس مقصد کیلئے آپ سب کو فعال اورمتحرک انداز میں فرائض سرانجام دینا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے امن وامان سکیورٹی پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنائے۔
صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خان،مشیر رانا مقبول احمد،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام نے ماڈل ٹاؤ ن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
چیف سیکرٹری ،سی سی پی او،ڈی آئی جی آپریشنز،لارڈ مےئر لاہور،کمشنرلاہورڈویڑن اورمتعلقہ افسران سول سیکرٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved