Sep 15, 2017 06:05 pm
views : 656
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، آج کا فیصلہ گڈ گورننس کی فتح ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پاناما نظر ثانی اپیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو گڈ گورننس کی فتح قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفواد چوہدری نے
کہا کہ آج شریف خاندان کی تمام درخواستیں مسترد ہوگئی ہیں، آج کا فیصلہ
گڈ گورننس کی فتح ہے، اب پاپا اور پپو بھی واپس آئیں گے اور پیسے بھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جی ٹی روڈ سے این اے 120 تک کہا جارہا ہےکہ کیوں
نکالا، وہاں کہتے ہیں ہمیں کیوں نکالا اور یہاں کہتے ہیں نگراں جج کو ہٹا
دیں۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس پر شریف خاندان کی نظرثانی کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔