Sep 15, 2017 06:27 pm
views : 701
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- State Minister Anusha Rehman Media Talk
اسلام آباد ، درخواستوں پر نظر ثانی کی گنجائش موجود تھی، عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، انوشے رحمان
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی انوشے رحمان نے کہا کہ نواز شریف
اور ان کے بچوں کی نظر ثانی درخواستوں کو خارج کردیا گیا جب کہ درخواستوں
پر نظر ثانی کی گنجائش موجود تھی، عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتےہوئے انوشے رحمان نے کہانواز شریف کی جن بنیادوں پر نااہلی ہوئی
وہ کیس کی درخواست کا حصہ نہ تھی ،تنخواہ نہ لینے کی وجہ کو نظر ثانی
درخواست میں ختم کیا جاسکتا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر نیب کے کیسز درج
ہونے سے انصاف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے کہا ہمارے خلاف
فیصلہ دینے والے ہی نیب کے مانیٹرنگ جج مقرر ہوگئے، فیئر ٹرائل کا حق مجروح
ہونے کا اندیشہ ہے۔ ٹرائل کورٹ میں جب کیس چلے گا تو ہم آپکے سامنے چیزیں
لاتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپریم کورٹ نے آج پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف نواز
شریف کے بچوں حسن حسین اور مریم نواز کی جانب سے دائر کی جانے والی نظر
ثانی کی درخواست خارج کردی ہے۔