Sep 15, 2017 06:38 pm
views : 568
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 103 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 103 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 103 پوائنٹس کے اضافے
کے بعد42787 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر354کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 125 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،210 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔