Sep 15, 2017 07:43 pm
views : 614
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Barrister Zafar Ullah Media Talk
اسلام آباد ، عدالت نے پاناما کیس میں منصفانہ فیصلہ نہیں کیا، بیرسٹر ظفر اللہ
وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا ہے کہ ہم عدلیہ کا احترام
کرتے ہیں اور اس کا حکم مانتے ہیں مگر اسے غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹرظفراللہ
نے کہا کہ ہم پاکستان کے نظام اورآئین پر یقین رکھتے ہیں ، عدلیہ نے جب جب
بلایا اس کا حکم مانتے ہوئے جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، ہم نے کبھی عدالتی
حکم کی خلاف ورزی نہیں کی تاہم پرویز مشرف آج تک کسی جے آئی ٹی میں پیش
نہیں ہوئے۔
بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھاکہ ہم عدالت کا حکم مانتے ہیں اور اس کے فیصلوں
کا احترام کرتے ہیں مگر اسے غیر منصفانہ سمجھتے ہیں عدالت نے پاناما کیس
میں منصفانہ فیصلہ نہیں کیا، ہمارے حقوق مجروح ہونے کا اندیشہ ہے، ہمیں
فیئر ٹرائل کا حق ملا نہ انصاف کے تقاضے پورے ہوئے لیکن ہم عدالتی نظام کی
بہتری کے لیے ہر قربانی دیں گے اور ہماری قربانی کا عمل تب تک جاری رہے گا
جب تک عدالتیں منصفانہ فیصلے نہیں کرتیں۔