Sep 16, 2017 12:54 pm
views : 610
Location : Interior Minister Office
Islamabad- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal meets Chinese Ambassador
اسلام آباد ، وزیر داخلہ احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کی ملاقات
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر سن
وی ڈونگ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پاک چین راہداری
اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
اس موقع پرچین کے سفیر سن وی ڈونگ نے سی پیک کے منصوبوں پر تعینات چینی
شہریوں کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔دونوں ممالک کے درمیان
معلومات کے تبادلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر پیشہ
وارانہ تربیت دینے کے حوالے سے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق احسن اقبال نے کہا پاکستان اور چین کے مابین
مثالی تعلقات دو طرفہ خیر سگالی اور اقتصادی و دفاعی تعاون پر استوار
ہیں،صوبہ بلوچستان سی پیک کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، سیکیورٹی
حالات کے پیش نظر ایف سی بلوچستان کو شمالی اور جنوبی زونز میں تقسیم کیا
گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا پاکستان اور چین مل کر دشمنوں کی سی
پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پاک چین راہداری دونوں ممالک کے
دیرینہ تعلقات کی علامت ہے۔
چینی سفیر نے پاکستان کی سول آرمڈ فورسز کی پیشہ وارانہ استعداد کو بہتر
بنانے کے لئے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔