Sep 16, 2017 01:16 pm
views : 649
Location : Turkey/Istanbul
Turkey- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Turkey President Tayyip Erdogan
ترکی، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ۔
اس موقع پرترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا آپ کی آمد میرے لئے مسرت اوراعزاز
کا باعث ہے۔پاکستان کو سیاسی ،اقتصادی اور دفاعی طورپر مستحکم دیکھنا
چاہتے ہیں۔پنجاب میں ترکی کے تعاون پر مبنی منصوبے پاک ترک دوستی کی زندہ
علامت ہے۔آپ کی قیادت میں پنجاب کی تعمیروترقی کا سفر لائق تحسین ہے۔
رجب طیب اردوان نے کہاترکی پاکستان کے ساتھ غیر مشروط تعاون جاری رکھے
گا۔توانائی کی فراہمی اوردہشت گردی کے سدباب کیلئے حکومت پاکستان کی کاوشیں
قابل قدر ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے۔
اس موقع پر ترک صدر نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ترکی میں پرتپاک استقبال پر ترک
حکومت اورآپ کا شکرگزارہوں۔پاکستان کے عوام کو ترکی کے ساتھ دوستی پر فخر
ہے۔حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون نے
اس دوستی کو نئی جہتوں سے آشنا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب میں ترکی کے تعاون سے بننے والے منصوبوں نے
عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے میں مدددی ہے۔ترکی کی قیادت نے اپنے عمل سے
عوامی خدمت کی منفرد مثال قائم کی ہے۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ،ٹرانسپورٹ اورسولر
انرجی میں تعاون پر ترکی کے خاص طورپر شکرگزارہیں۔