Sep 16, 2017 04:16 pm
views : 609
Location : Turkey/Istanbul
Turkey- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Turkey Investors Delegation
ترکی ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا استنبول میں ترک سرمایہ کاروں کے مختلف وفود سے خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے استنبول میں ترک سرمایہ کاروں کے مختلف وفود سے خطاب کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے
کہاگزشتہ چار برسوں کے دوران پاکستان کو توانائی کے بحران سمیت مختلف سنگین
مسائل سے نمٹنے کیلئے ترکی کے تعاون کو پاکستان کی آئندہ نسلیں بھی یاد
رکھیں گی۔پاک ترک تعلقات کی جڑیں تاریخ میں دور تک پیوستہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاک ترک تعلقات کو ٹھوس اقتصادی
تعاون کی شکل دینے پر ہم ترکی کی موجودہ قیادت کے شکرگزار ہیں۔ترکی کی
کامیابیاں دنیا کے دوسرے ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی
ہیں۔ترک سرمایہ کار بہاولپور میں جاری سولرپاور پراجیکٹ نومبر کے وسط تک
مکمل کرلیں۔
محمد شہبازشریف نے کہابہاولپور میں 300 میگاواٹ کا پلانٹ فی یونٹ بجلی کی
کم قیمت کے لحاظ سے پاکستان میں پہلا منصوبہ ہوگا۔پراجیکٹ کا 200 میگاواٹ
کا حصہ صرف 5.15 سینٹ فی یونٹ بجلی مہیا کرے گا۔5.15 سینٹ فی یونٹ بجلی
مہیا کرنا پاکستان کے لئے ایک ریکارڈ ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کو جلد از جلد اور سستی بجلی مہیا کرنا میرا
مشن ہے۔میں اس مشن کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔