Sep 16, 2017 06:37 pm
views : 676
Location : Naval Headquarter
Islamabad- Assistant Minister for Defence KSA calls on Cheif of Naval Staff Admiral Muhammad Zakaullah
اسلام آباد، سعودی عرب کے معاون وزیر برائے دفاع کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
سعودی عرب کے معاون وزیر برائے دفاع محمد عبدا للہ العیش نے نیول ہیڈ
کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء
اللہ سے ملاقات کی۔
نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے
معزز مہمان کو خوش آمدیدکہا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان
کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے سعودی عرب کے
معاون وزیر برائے دفاع کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا ۔
بعد ازاں ، محمد عبدا للہ العیش نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ان کے دفتر میں
ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمورپرتبادلہ خیال کیا
گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار،
عزم اورکولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز
میں پاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی۔
سعودی عرب کے معاون وزیر برائے دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے
لئے میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور عزمِ
صمیم کو سراہا۔