Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 16, 2017 07:43 pm views : 636

Location : CPO Office

Karachi- IG Sindh A.D Khawja chairs meeting
  • Urdu

کراچی ، بوہری جماعت عالمی کانفرنس کے دوران غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ذیرصدارت اجلاس میں بوہری جماعت عالمی کانفرنس کے دوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات کا خصوصی حوالوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں شریک سینئر پولیس افسران کو مذید ضروری احکامات دیئے گئے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،زونل ڈی آئی جیز کراچی،اے آئی جی آپریشنز سندھ،اے آئی جی ایڈمن سی پی او کے علاوہ ڈائریکٹر آئی ٹی نے بھی شرکت کی۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ مذکورہ عالمی کانفرنس میں سیدنا برہان الدین سمیت بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین/مندوبین کی شرکت کے پیش نظر سکھر میرپورخاص لاڑکانہ شہیدبینظیرآباد اور حیدرآباد کے ڈی آئی جیز متعلقہ ہائی ویز کے تمام داخلی خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ ایسی تمام شاہراہوں کو محفوظ بنانیکے حوالے سے پیٹرولنگ پکٹنگ اور ناکہ بندی وکڑی نگرانی کے عمل کو ہر لحاظ سے ٹھوس اور مربوط بنائیں گے۔
انہوں نے مذید کہا کہ قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنیوالے بوہری برادری کے مندوبین کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی ایس پی ائیرپورٹ مجموعی سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنائیں گے۔
انہوں نے کمانڈنٹ ایس ایس یو کو ہدایات دیں کہ سیدنا برہان الدین کو ائیرپورٹ تا رہائشی مقام تک کے روٹ پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیرمعمولی بنانیکے ساتھ ساتھ روٹ پر ہیڈ اینڈ ٹیل واطراف سیکیورٹی حکمت عملی کو اپنی سپرویڑن میں یقینی بنائیں گے۔۔جبکہ انکے پرسنل گارڈز اسکارٹ وغیرہ کے لیئے بھی تمام تر خصوصی اقدامات اپنی نگرانی میں اٹھائیں گے۔
آئی جی سندھ نے زونل ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ بوہری جماعت عالمی کانفرنس کے آغاز تا اختتام متعلقہ اضلاع میں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کو مذید ٹھوس بنایا جائے جسکے تحت کانفرنس میں دیگر ممالک سے شرکت کے لئے آنیوالے بوہری جماعت کے معززین/مندوبین کے رہائشی مقامات،آمدورفت کے روٹس وغیرہ پر فول پروف حفاظتی اقدامات کے لیئے تمام ایس ایس پیز ایس ڈی پی اوز وایس ایچ اوز کو باالخصوص پابند بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کے ضمن میں تمام بوہری جماعت خانوں کے داخلی وخارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیئے تمام تر ضروری اقدامات کیئے جائیں جبکہ ایسے ہی اقدامات کانفرنس میں شرکت کے لیئے آنیوالے معززین/مندوبین کے رہائشی مقامات کے لیئے بھی اٹھائے جائیں۔
انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات جاری کیں کہ کانفرنس میں بوہری جماعت کے معززین/مندوبین کی کثیر تعداد کے پیش نظر بوہری جماعت خانوں اور مندوبین کے رہائشی مقامات پر گاڑیوں کی پارکنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیئے جائیں اور اس سلسلے میں متعلقہ ٹریفک سیکشن افسران ٹریفک کوباقاعدہ پابند کیا جائے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved