لاہور،پولیس لوگوں کو سہولیات مہیاکرے رکاوٹیں نہ ڈالیں کیوں کہ پولیس جتنی حکومت کی ہے اتنی ہماری بھی ہے ،یاسمین راشد
پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات
کے انتظامات سے مطمئن ہوں،یاسمین راشد نے لاہور کے کوپر روڈ پولنگ اسٹیشن
کا دورہ کیا اور پولنگ اسٹیشن کے اندر انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی امدوار نے کہا کہ آج بڑا اہم دن ہے
اورتاریخ رقم ہونے جا رہی ہیں،ووٹرز سے اپیل ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی
استعمال کریں ،انہوں نے کہا کہ گلی گلی ووٹ کی اہمیت کیلئے مہم کی تھی،آج
عوام پاکستان کیلئے اٹھیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں ۔
یاسمین راشد نے پولیس اہلکار وں سے درخواست ہے کہ ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز کے
اندر آنے سے نہ روکا جائے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس اہلکار لوگوں
کو سہولیات مہیاکریں اور رکاوٹیں نہ ڈالیں کیوں کہ پولیس جتنی حکومت کی ہے
اتنی ہماری بھی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ الیکشن کے حوالے سے میں بہت پرامید
ہوں اور الیکشن مہم کے دوران گھر گھر گئی ہوں اور حلقے کی گلی گلی میں ووٹ
کی اہمیت کے لیے مہم کی تھی۔
واضح رہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم
نواز اور پی ٹی آئی کی امید وار یاسمین راشد کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی
توقع ہے۔