لاہور،این اے 120 میں انتخابات کا عمل جاری
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے اتوار کو ووٹ
ڈالے جا رہے ہیں نواز شریف کی عدالت عظمیٰ کے ایک فیصلے کے نتیجے میں
نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سیٹ پر آج انتخابات لڑے جا رہے ہیں حلقے میں
مجموعی طور پر 44 امیدوار میدان میں ہیں لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ حکمران
جماعت مسلم لیگ ن کی امیدوار سابق خاتون اول کلثوم نواز اور حزب مخالف کی
جماعت پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان سخت مقابلہ
ہوگا۔
حلقے کے تمام 220 پولنگ اسٹیشنز کا حساس قرار دیتے ہوئے وہاں فوج کے
اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے،پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو
مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
حلقہ این اے 120 کے 39 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن نے تجرباتی طور پر
ووٹروں کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے مشینیں بھی نصب کی ہیں جبکہ حلقے میں
رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 321786 ہے۔
اس سلسے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان
زاہد نے کہا کہ میرا ووٹ ن لیگ کا ہی ہے کیونکہ جس طرح ن لیگ والے ترقیاتی
کام کراتے ہیں اس طرح کوئی اور نہیں کرا سکتا۔
ایک بزرگ شہری محمدرشیدنے کہا کہ انکی یونین کونسل میں ہر طرف شیر ہی شیر ہے۔